شعبہ اُردو

کسی ملک کی ترقی میں وہاں پہ بولی جانے والی قومی زبان کا اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ زبان ہی معاشرتی رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ اسی اہمیت کے پیشِ نظر ناردرن یونیورسٹی میں شعبہ اُردو کا قیام سن 2009 میں عمل میں لایا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایم فل اُردو ڈگری پروگرام شروع کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں سن 2012 میں ایم اے اُردو ڈگری پروگرام شروع کیا گیا۔ بعد ازاں پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام کا آغاز سن 2016 میں کیا گیا یوں ناردرن یونیورسٹی اپنے علمی سفر پہ رواں دواں ہے۔

شعبہ اُردو ناردرن یونیورسٹی اس وقت مستقبل پہ نظر رکھتے ہوئے دو بڑے ڈگری پروگرامز جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ بی ایس اور ایم اے اُردو کی ڈگریوں کے حصول کے بعد طلبہ و طالبات کا اعلیٰ ڈگری کے حصول کا خواب پورا ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے ایم فل اُردو اور پی ایچ ڈی اُردو کے پروگرامز سرفہرست ہیں۔ جن میں ایم فل اُردو کا دورانیہ کم از کم دو سال جبکہ پی ایچ ڈی کا دورانیہ کم از کم تین سال ہے۔

ناردرن یونیورسٹی شعبہ اُردو کے تمام جاری ڈگری پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہیں۔

موجودہ تعلیمی پروگرامز

ایم فل اُردو

پی ایچ ڈی اُردو

کل کے رہنما بنانے کی جانب: ہمارے شعبہ تعلیم میں شامل ہوں۔

WhatsApp